خواتین سے متعلق آڈیو ٹرمپ کے گلے پڑ گئی، حمایت کرنیوالے بھی مخالف، دستبرداری کا مطالبہ،ری پبلکن امیدوار کا انکار

خواتین سے متعلق آڈیو ٹرمپ کے گلے پڑ گئی، حمایت کرنیوالے بھی مخالف، دستبرداری ...
خواتین سے متعلق آڈیو ٹرمپ کے گلے پڑ گئی، حمایت کرنیوالے بھی مخالف، دستبرداری کا مطالبہ،ری پبلکن امیدوار کا انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)خواتین سے متعلق قابل اعتراض گفتگو کی آڈیو منظر عام پر آنے کے بعد یہ معاملہ امریکہ میں صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے گلے پڑتا جارہا ہے ، جو پہلے حمایت کررہے تھے اب مخالفت کرنے لگے ہیں ری پبلکن پارٹی کے کئی رہنماو¿ں نے تو ٹرمپ سے انتخابی دوڑ سے دستبردار ہونے اور جارج پنس سے ان کی جگہ لینے کا مطالبہ بھی کردیا ہے۔دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے دستبرداری کے تمام مطالبات مسترد کردیئے ہیں، ری پبلکن امیدوار کا کہنا ہے کہ منظر عام پر آنے والی آڈیو بہت پرانی ہے اور وہ اس پر معذرت بھی کرچکے ہیں۔ ری پبلکنز کے ساتھ ساتھ کانگریس نے بھی ڈونڈل ٹرمپ کو اس آڈیو ٹیپ پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔