مسعود اظہر کے خلاف پابندی کی درخواست، چین نے تکنیکی اعتراض پر بھارتی واویلا مسترد کر دیا

مسعود اظہر کے خلاف پابندی کی درخواست، چین نے تکنیکی اعتراض پر بھارتی واویلا ...
مسعود اظہر کے خلاف پابندی کی درخواست، چین نے تکنیکی اعتراض پر بھارتی واویلا مسترد کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (اے این این + آئی این پی) بھارت کی طرف سے کالعدم جیش محمدکے سربراہ مسعود اظہر پر پابندی عائد کرانے کی کوششیں ناکام ہوگئیں جس کے بعد چین نے مودی سرکار کو کھری کھری سنادیں اور بھارتی واویلا مسترد کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے مسعود اظہر پر پابندی کی قرارداد کی مخالفت کرنے پر بھارتی تنقیدکو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی 1267 کمیٹی کودی گئی درخواست پر رکن ملکوں کی طرف سے اسی صورت میں زیر غور لایا جاسکتا ہے جب وہ سلامتی کونسل کی متعلقہ قرار دادوں کے مخصوص تقاضے پورے کرتی ہو۔ مسعود اظہر کیخلاف بھارتی قرارداد پر مختلف نقطہ نظر موجود ہیں چنانچہ اس معاملے پر کمیٹی کے غور کیلئے ابھی مزید وقت درکار ہے۔چین کے تکنیکی اعتراض دائر کرنے سے کمیٹی کو غور کیلئے وقت ملے گا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
قبل ازیں سینئر بھارتی وکیل اور سابق کانگریسی وزیر کپل سبل نے کہا ہے کہ اگر اس وقت کی بی جے پی حکومت جیش محمد کے بانی مسعود اظہر کو رہا نہ کرتی تو پاکستان اور بھار ت کے تعلقات اتنے کشیدہ نہ ہوتے،جیش محمد کی تخلیق کس نے کی؟ اسے بی جے پی نے بنایا ہے، حکومت، نریندر مودی کو تمام کریڈٹ دیکر مسلح افواج کی قربانیوں کو پس پشت ڈال رہی ہے۔ مودی کی جماعت کو اس وقت کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب اپوزیشن جماعت کانگریس نے اسے یاد دلایا کہ کس طرح اس نے مسعود اظہر کو رہا کیا تھا، جنہوں نے پھر جیش محمد تشکیل دی۔