’سعودی عرب یہ نہ سمجھے کہ ہم ہمیشہ۔۔۔‘ امریکہ نے سعودی عرب کو زوردار جھٹکا دے دیا، ایسا اعلان کردیا کہ سعودی حکومت کو شدید پریشان کردیا

’سعودی عرب یہ نہ سمجھے کہ ہم ہمیشہ۔۔۔‘ امریکہ نے سعودی عرب کو زوردار جھٹکا ...
’سعودی عرب یہ نہ سمجھے کہ ہم ہمیشہ۔۔۔‘ امریکہ نے سعودی عرب کو زوردار جھٹکا دے دیا، ایسا اعلان کردیا کہ سعودی حکومت کو شدید پریشان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے سعودی اتحاد پر یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں میں انسانی حقوق کی پامالی کے الزامات مسلسل عائد کیے جاتے رہے ہیں لیکن سعودی عرب تواتر سے ان الزامات کی تردید کرتا آیا ہے۔ تاہم اتحادیوں کو حوثی باغیوں کے خلاف ان کارروائیوں میں امریکہ کی مکمل حمایت حاصل تھی۔ اب امریکہ نے بھی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف سعودی عرب کو اس جنگ میں پھنسا کر حمایت سے ہاتھ اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تیسری عالمی جنگ کا خدشہ، خطرناک خبرآگئی ، امریکی جنگی جہازوں نے بم برساناشروع کردیئے
عالمی خبررساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل کے ترجمان نیڈ پرائس نے گزشتہ روز کہا ہے کہ ”امریکہ یمن کی جنگ میں سعودی اتحاد کی حمایت کے معاملے پرنظرثانی کر رہا ہے کیونکہ گزشتہ دنوں اتحادیوں کی طرف سے ایک جنازے پر فضائی حملہ کیا گیا جس میں 82افراد موت کے گھاٹ اتر گئے۔ یہ حملہ یمن کے دارالحکومت صنعاءمیں کیا گیا۔“
نیڈ پرائس کا مزید کہنا تھا کہ ”امریکہ کا سعودی عرب کے ساتھ سکیورٹی تعاون بلینک چیک نہیں ہے۔ اگرچہ امریکی اس سے قبل ہی سعودی اتحاد کی حمایت میں کمی لا چکا ہے تاہم جنازے پر حملے اور ایسے ہی دیگر واقعات کی روشنی میں ہم نے فوری طور پر سعودی اتحاد کی حمایت کے فیصلے پرایک بار پھر نظرثانی شروع کر دی ہے۔“