بڑھکیں مارنے والے بھارتی آرمی چیف کو چینی میڈیا نے ایسا نام دے دیا کہ جان کر پاکستانیوں کی ہنسی نہ رکے گی
بیجنگ ، نئی دہلی (ویب ڈیسک) اپنے ہی فوجی تیج بہادر کی طرف سے دنیا کے سامنے ننگا کیے جانے کے باوجود بھارتی فوجی اور افسران بڑھکیں مارنے سے باز نہیں آتے اور اسی وجہ سے ایک چینی اخبار نے بھارتی آرمی چیف کو ’بڑبولا‘ قراردیدیا۔
گلوبل ٹائمز نے بھارتی آرمی چیف کے پاکستان اور چین کے ساتھ جنگ کے حوالے سے بیان پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ چین اور انڈیا کے درمیان دشمنی کے ماحول میں پبن راوت کا بڑبولاپن آگ میں گھی کا کام کرے گا، راوت نہ صرف بین الاقوامی قوائد کو نظرانداز کررہے ہیں بلکہ بھارتی فوج کے غرور کو بھی ہوا دے رہے ہیں ، اڑھائی محاذوں پر جنگ کی بات کررہے ہیں لیکن اتنی خوداعتمادی بھارتی فوج کے پاس کہاں سے آتی ہے؟ اخبار نے مزید لکھاکہ بھارتی فوجی افسران کو موجودہ حالات کے بارے میں ضرور علم ہوناچاہیے کہ کیا چین اور پاکستان کیساتھ بھارت ایک ساتھ جنگ کرسکتاہے ۔