امریکی خدشات کی وجہ پاکستان میں سرگرم دہشت گرد گروہ ہیں: ایلس ویلز

امریکی خدشات کی وجہ پاکستان میں سرگرم دہشت گرد گروہ ہیں: ایلس ویلز
امریکی خدشات کی وجہ پاکستان میں سرگرم دہشت گرد گروہ ہیں: ایلس ویلز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ کی قائم مقام نمائندہ خصوصی برائے افغانستان و پاکستان ایلس ویلز نے کہا ہے کہ افغان امن کے تناظر میں پاکستان کے بارے میں خدشات کے اظہار کی وجہ دہشت گرد تنظیموں کی مسلسل پاکستان سے کارروائیاں کرنے کی صلاحیت ہے۔

اسرائیلی پابندیاں، غزہ کے 80فیصدشہری خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں:جمال الخضری
امریکی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے ایلس ویلزکا کہناتھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جس جوش و جذبے سے پاکستان نے ریاست کے مخالف گروہوں کے خلاف کارروائی کی ہے وہ اسی جوش و جذبے سے پاکستان میں مقیم دوسری دہشت گرد تنظیموں کے خلاف بھی کارروائی کرے۔ایمبیسیڈر ویلز نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ پاکستان کے قومی سلامتی سے متعلق اہداف ’’مستحکم اور پر امن افغانستان سے جڑے ہیں۔