شام میں مزیدکارروائی کاامکان ،داعش کوشکست دیناامریکا کی ترجیح ہے:ترجمان وائٹ ہاوس
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان وائٹ ہاوس سین سپائسر کا کہنا ہے کہ شام میں مزیدکارروائی کرنے کاامکان ابھی بھی موجود ہے جبکہ داعش کوشکست دینا امریکا کی ترجیح ہے،داعش کوشکست دینے کے بعدشام میں نئی قیادت کے لئے حالات سازگار ہوں گے۔
افغانستان کے مختلف صوبوں میں آپریشن کے دوران 100سے زائد طالبان کو ہلاک کیا گیا:افغان پولیس کا دعوی ٰ
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ترجمان وائٹ ہاوس کا کہنا تھا کہ اگر شام کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال اسی طرح جاری رہا تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ سے شام پر کاروائی کرنے کی اجازت دے دیں گے۔ اگر معصوم بچوں پر زہریلی گیس اور خطرناک ہتھیار اسی طرح استعمال کیے جاتے رہے تو امریکی صدر کا ردعمل یہی ہوگا۔ شام کی صورتحال پر عالمی برادری ہماراساتھ دے،بشارالاسد کی حکومت میں امن اور محفوظ شام کاتصورناممکن ہے۔