امریقی ملک کیمرون میں بیک وقت دو خود کش حملے،10افراد ہلاک ،40سے زائد زخمی

امریقی ملک کیمرون میں بیک وقت دو خود کش حملے،10افراد ہلاک ،40سے زائد زخمی
امریقی ملک کیمرون میں بیک وقت دو خود کش حملے،10افراد ہلاک ،40سے زائد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیپ ٹاﺅن(مانیٹرنگ ڈیسک)افریقی ملک کیمرون کے شمالی علاقے میں بیک وقت دو خودکش حملوں کے باعث 10افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 40سے زائد افراد زخمی ہیں ۔
مقامی میڈیا کے مطابق کیمرون کے شمالی علاقے میں جنازے کی تیاریاں کی جارہی تھیں اور اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد علاقے میں موجود تھی ،اس موقع پر دو خواتین خود کش حملہ آورخود کو مہمان ظاہر کر کے ہجوم میں داخل ہو ئیں اور دھماکے سے اڑا لیا ،جس کے باعث 10افرا د موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 40سے زائد افراد زخمی ہو گئے جنہیں قریبی ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں ۔سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی کا آغازکر دیاہے جبکہ ہسپتال ذرائع کا کہناتھا کہ کچھ زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے لیکن ڈاکٹر اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں ۔