سی آئی اے کے سربراہ کا دورہ ترکی، باہمی تعلقات میں بہتری کا باعث بن سکتا ہے
واشنگٹن (صباح نیوز) ترکی نے امریکی سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ، مائیک پومپیو کا پرجوش خیرمقدم کیاہے جن کی ترک صدر رجب طیب اردوان؛ وزیر اعظم بن علی یلدرم اور اپنے ترک ہم منصب، حقان فدان سے ملاقات ہوئی۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق پومپیو کے دورے سے پہلے منگل کو امریکی اور ترک صدور کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی تھی، جسے دونوں فریق نے تعمیری قرار دیا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ حقیقت کہ تعیناتی کے بعد، پومپیو نے پہلا ملک جس کا دورہ کیا وہ ترکی ہے، جس حقیقت کو ترکی کو سراہنا ہوگا، جسے شکایت رہی ہے کہ اوباما انتظامیہ اس کی سرزنش کرتی رہی تھی۔امریکہ کی جانب سے داعش کے خلاف لڑائی میں سیرئن کرد ملیشیا وائی پی جی کے لیے جاری حمایت پر ترکی کو اختلاف ہے، وہ اس حمایت کو ترک کرنے کا مطالبہ کرتا رہا ہے، جو سی آئی اے کے سربراہ کے دورے کے دوران بات چیت کے دو اہم موضوع ہوں گے.