بھارتی حکومت نے فوجیوں کو ملنے والی خوراک کی شکایت کرنے والی فوجی کو پلمبر کی ڈیوٹی پر لگا دیا ، راجوڑی سیکٹر سے ہیڈ کوارٹرز تبادلہ

بھارتی حکومت نے فوجیوں کو ملنے والی خوراک کی شکایت کرنے والی فوجی کو پلمبر کی ...
بھارتی حکومت نے فوجیوں کو ملنے والی خوراک کی شکایت کرنے والی فوجی کو پلمبر کی ڈیوٹی پر لگا دیا ، راجوڑی سیکٹر سے ہیڈ کوارٹرز تبادلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی حکومت نے فوجیوں کو ملنے والے کھانے کے غیر معیاری ہونے کی شکایت کرنے والے فوجی جوان کو پلمبر کی ڈیوٹی پر لگا دیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نے فوج میں کھانے اور بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرنے پر راجوڑی سیکٹر پر تعینات بھارتی فوجی تیج بہادر یادیو کا تبادلہ ہیڈ کوارٹرز میں کر دیا ہے اور انہیں پلمبر کی ڈیوٹی سونپ دی ہے۔

سابق القاعدہ کمانڈر قاری سیف اللہ اختر مارا گیا : افغان میڈیا

پاک بھارت سرحد پرراجوڑی سیکٹرپر تعینات بھارتی فوجی تیج بہادر یادیو نے فوجیوں کو ملنے والے غیر معیاری کھانے کی ویڈیو بنا کر فیس بک پر لوڈ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرحد پر تعینات بھارتی فوجی بھوکے پیٹ کیا جنگ لڑیں گے، انہیں ناشتے میں جلا ہو اپراٹھا اور آدھا کپ چائے جبکہ کھانے میں مصالحے اور گھی کے بغیر صرف ہلدی اور نمک والی دال اور 2 روٹیاں ملتی ہیں۔ ” فوجیوں کو رات کو اکثر بھوکے سونا پڑتا ہے“۔

تیج بہادر کی ویڈیو اور بھارتی فوج کے اعلیٰ عہدیداروں کا بے نقاب چہرہ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
تیج بہادر نے انکشاف کیا کہ گودام خوراک سے بھرے ہوتے ہیں اور بڑے افسر انہیں بیچ کر پیسے کھرے کرلیتے ہیں لیکن سپاہی بھوکے رہتے ہیں۔بی ایس ایف اہلکار نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دنیا کو سچ بتانے کی پاداش میں اسے نقصان پہنچایا جاسکتا ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار کی ویڈیو کا نوٹس لے لیاتھا جس کے بعد اب اس کا تبادلہ راجوڑی سیکٹر سے ہیڈ کوارٹرز میں کردیا گیا ہے اور سزا کے طور پر پلمبر کی نوکری دی گئی ہے ۔