افغانستان دھماکوں کی زد میں ، کابل اور ہلمند کے بعد قندھار میں گیسٹ ہاﺅس کے باہر خود کش دھماکہ، 9افراد جاں بحق ،متحدہ عرب امارات کے سفیر اور قندھار کے گورنرسمیت16زخمی

افغانستان دھماکوں کی زد میں ، کابل اور ہلمند کے بعد قندھار میں گیسٹ ہاﺅس کے ...
افغانستان دھماکوں کی زد میں ، کابل اور ہلمند کے بعد قندھار میں گیسٹ ہاﺅس کے باہر خود کش دھماکہ، 9افراد جاں بحق ،متحدہ عرب امارات کے سفیر اور قندھار کے گورنرسمیت16زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان میں طالبان کے حملوں میں شدت آگئی ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین بڑے بم دھماکے ،کابل کے بعد قندھار بھی نشانے پر آ گیا ، سرکاری  گیسٹ ہاوس کے باہر  ہونے والے خود کش حملے  میں 9افراد جاں بحق جبک متحدہ عرب امارات کے سفیر  اور ہ گورنر قندھار سمیت 16افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق  سرکاری گیسٹ ہاوس کے باہر اس وقت  حملہ کیا گیا جب متحدہ عرب امارات کے سفیر اور قندھار کے گورنر مقامی ہوٹل میں میٹنگ کررہے تھے،اس بم دھماکے کے نتیجے میں 9افراد جاں بحق جبکہ متحدہ عرب امارات کے سفیر  اور  گورنر قندھار  ہمایوں عزیزی سمیت 16افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ حملہ خود کش تھا،ابھی تک کسی گروپ کی طرف سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

افغان پارلیمنٹ کے قریب 2 خود کش دھماکے ، 38سے زائد افراد جاں بحق ، 80 زخمی
واضح رہے کہ اس سے قبل افغان دارلحکومت کابل میں یکے بعد دیگرے ہونے والے دو خود کش حملوں اور ہلمند میں ہونے والے دھماکے   میں 45 افراد ہلاک ہوگئے تھے.کابل  حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان افغانستان نے قبول کی تھی۔