امریکا کے ساتھ اس وقت بہترین تعلقات موجود ہیں : ترک وزیر اعظم
واشنگٹن ( آن لائن ) ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ تعلقات کے مستقبل کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ، آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 9 گول سے عبرتناک شکست دیدی
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق وزیر اعظم بن علی یلدرم نے امریکا کے دورے کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ترکی اور امریکا کے درمیان اس وقت بہترین تعلقات موجود ہیں جبکہ دونوں ممالک کے مابین حل طلب مسائل پائے جاتے ہیں۔امریکی حکام کے ساتھ مذاکرات کے دوران ہم مستقبل کے بارے میں اپنے نظریات کی وضاحت کریں گے اورعلاقائی معاملات خاص کر شام اور عراق کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔