امریکا اور ترکی کے سفارتی تعلقات میں کشیدگی میں مزید اضافہ ،امریکی سفارتی مشن کے ایک اور اہلکارکی گرفتاری کے وارنٹ جاری
واشنگٹن/انقرہ(صباح نیوز)امریکا اور ترکی کے سفارتی تعلقات میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، امریکی سفارتی مشن کے ایک اور اہلکارکے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے۔
سعودی عرب: ہوٹل میں آتشزدگی، 4بچے زندہ جل گئے ،5زخمی
امریکی اخبارکے مطابق ترک حکومت نے امریکی سفارتی مشن کے ایک اور اہلکارکی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیے،جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی۔واضح رہے کہ استنبول میں امریکی قونصلیٹ کی سینئر اہلکارکی گرفتاری کی بعددونوں ممالک کے سفارتی تعلقات خراب ہوئے تھے جبکہ دونوں ممالک نے ویزہ سروس پہلے ہی محدود کررکھی ہے۔