لیڈی ڈیانا کی کمیلا پارکر سمیت کئی لوگوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیئے جانے کا انکشاف

لیڈی ڈیانا کی کمیلا پارکر سمیت کئی لوگوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیئے جانے کا ...
لیڈی ڈیانا کی کمیلا پارکر سمیت کئی لوگوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیئے جانے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) لیڈی ڈیانا کے بارے نیا انکشاف کیا گیا ہے کہ شہزادی نے کمیلا پارکر سمیت کئی افراد کو قتل کی دھمکیاں دی تھیں۔ برطانوی اخبار ”ڈیلی سٹار“ کی رپورٹ کے مطابق لیڈی ڈیانا کی سوانح عمری پر لکھی گئی کتاب میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کمیلا پارکر جب اپنے کنٹری ہاﺅس میں اکیلی تھیں تو لیڈی ڈیانا نے انہیں فون پر قتل کرانے کی دھمکیاں دی تھیں۔ شہزادی نے کمیلا کے علاوہ اپنے پرائیویٹ سیکرٹری پیٹرک چیفسن سمیت دیگر لوگوں کو بھی اس طرح کے دھمکی آمیز پیغامات بھیجے تھے۔ لیڈی ڈیانا آخری دنوں میں خود کو بہت غیر محفوظ محسوس کر رہی تھیں۔