خواتین کی فوج ترکی پر قیامت بن کر ٹوٹ پڑی، پچھلے 24 گھنٹوں میں کتنے ترک فوجی مارے گئے اور یہ خواتین کون ہیں؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

خواتین کی فوج ترکی پر قیامت بن کر ٹوٹ پڑی، پچھلے 24 گھنٹوں میں کتنے ترک فوجی ...
خواتین کی فوج ترکی پر قیامت بن کر ٹوٹ پڑی، پچھلے 24 گھنٹوں میں کتنے ترک فوجی مارے گئے اور یہ خواتین کون ہیں؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترک فوج پر گزشتہ روز خواتین کی ایک فوج نے حملہ کر دیااور اس کے کئی فوجی مارڈالے۔ خواتین کی یہ فوج کئی اور نہیں بلکہ کرد گوریلا خواتین جنگجو تھیں۔ کردستان ورکرز پارٹی کی اس گوریلا فوج میں صرف خواتین شامل ہیں جس نے گزشتہ شب ترک صوبے ہیکاری کے بارڈر پر حملہ کیا، جس میں 7ترک فوجی ہلاک ہو گئے۔ ان کے دو مورچے اور ایک ایم جی 3مشین گن بھی تباہ ہو گئی۔
almasdarnews.com کی رپورٹ کے مطابق کرد جنگجو خواتین حملے کے فوراً بعد پہاڑوں میں واپس فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی ۔ کردستان ورکرز پارٹی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک فوج پر حملہ کرنے والی خواتین پلٹن کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری طرف ترک فضائیہ حملے کے فوری بعد حرکت میں آئی اور طیاروں نے علاقے میں پروازیں کیں تاکہ حملہ آوروں کو نشانہ بنا سکیں لیکن انہیں کامیابی نہیں ملی۔واضح رہے کہ صوبہ ہیکری کا بارڈر ترک فوج کے لیے بہت خطرناک ہے۔ یہاں کرد خواتین کی یہ فوج اکثر ان پر حملہ کرتی ہے اور بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا کر واپس بھاگ جانے میں کامیاب ہو جاتی ہے۔