’یہ بندہ ہم نے گرفتار کرلیا‘ ایران نے ہنگامہ خیز اعلان کردیا، سعودی عرب پر ایسا سنگین ترین الزام لگادیا کہ ایک مرتبہ پھر دونوں ملک آمنے سامنے آگئے
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی ایران میں ہونے والی حالیہ گرفتاریوں کے بعد خطرے کی نئی حدوں کو چھونے لگی ہے۔ ایران نے مبینہ طور پر ایک خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے، جس کے بعد یہ الزام بھی سامنے آگیا ہے کہ سعودی عرب ایران کو غیر مستحکم کرنے کے لئے دہشت گرد تیار کرکے بھیج رہا ہے اور دہشت گرد تنظیموں کو فنڈ اور تربیت بھی فراہم کررہا ہے۔
وہ خطرناک ہتھیار جسے خریدنے کیلئے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور ایران قطار بنا کر چین کے سامنے کھڑے ہوگئے
نیوز سائٹ یروشلم پوسٹ کے مطابق ایرانی انقلابی گارڈ کی زمینی افواج کے کمانڈر محمد پاکپور نے گزشتہ روز جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا کہ ایران نے حال ہی میں متعدد دہشت گرد گرفتار کئے ہیں، جنہوں نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعتراف کرلیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں ممالک ایران میں دہشتگردی کے حملے کروانے کے لئے دہشت گردوں کو مالی امداد اور تربیت فراہم کررہے ہیں۔
محمد پاکپور کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی انقلابی گارڈ کی مستعدی اور تیاری کی وجہ سے دہشت گردوں کو کوئی بڑا حملہ کرنے سے پہلے ہی قابو کرلیا گیا۔ انہوں نے ایران کے جنوب مشرقی حصے میں ایک نئے آپریشن کا اشارہ بھی دیا۔ اس علاقے میں غیر شیعہ مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی آبادی کی شرح نسبتاً زیادہ ہے، اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس علاقے میں کارروائی سے ایران اور سعودی مملکت کے درمیان تعلقات میں مزید تلخی آجائے گی۔