طبل جنگ بج گیا، چین بھی میدان میں آگیا، ڈیڑھ لاکھ چینی فوجی حرکت میں آگئے، اب تک کا سب سے بڑا خطرہ!

طبل جنگ بج گیا، چین بھی میدان میں آگیا، ڈیڑھ لاکھ چینی فوجی حرکت میں آگئے، اب ...
طبل جنگ بج گیا، چین بھی میدان میں آگیا، ڈیڑھ لاکھ چینی فوجی حرکت میں آگئے، اب تک کا سب سے بڑا خطرہ!

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ اور جنوبی کوریا تو شمالی کوریا کے خلاف جنگی کارروائی کرنے کی تیاریاں کر ہی رہے تھے، مگر اب چین بھی میدان میں آ گیا ہے جس سے جنگ کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق چین نے ڈیڑھ لاکھ فوجی شمالی کوریا کے بارڈر پر تعینات کر دیئے ہیں۔ اس کی وجہ یہ بیان کی جا رہی ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کے شمالی کوریا پر حملے کی صورت شمالی کوریا سے لوگ بڑی تعداد میں ہجرت کریں گے اور ان کی پہلی منزل چین ہو گی۔ لہٰذا چین نے ان مہاجرین سے نمٹنے کے لیے اتنی بڑی تعداد میں بارڈر پر فوجی تعینات کیے ہیں۔

’یہ لائن فوری بند کردو۔۔۔‘ شام میں امریکی حملے کے بعد روسی صدر پیوٹن نے اب تک کا سب سے خوفناک قدم اُٹھالیا، ایسا کام کردیا کہ اب کسی بھی لمحے امریکہ اور روس کے درمیان جنگ چھڑ سکتی ہے کیونکہ۔۔۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ فوج کے شام پر حملے کو دنیا بھر میں شمالی کوریا کے لیے وارننگ کے طور پر لیا جا رہا ہے اور دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اب ڈونلڈٹرمپ شمالی کوریا پر حملے کا حکم دے سکتے ہیں۔چین کی طرف سے شمالی کوریا کے بارڈر پر جو فوجی تعینات کیے گئے ہیں ان میں میڈیکل اور بیک اپ یونٹ بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ امریکی نیوی اپنا لڑاکا طیاروں کا حامل جنگی بحری بیڑہ’یو ایس ایس کارل ونسن‘ سنگاپور سے شمالی کوریا کے پانیوں کی طرف روانہ کر چکی ہے۔ اس بیڑے کو رواں ہفتے آسٹریلیا جانا تھا لیکن وہ دورہ منسوخ کرکے اسے شمالی کوریا کی طرف بھیجا گیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اب امریکہ شمالی کوریا پر حملہ کرنے کا فیصلہ کر چکا ہے۔