بھارت،ٹریفک حادثے میں 10 افراد ہلاک ، 6 زخمی
نئی دہلی (آن لائن) بھارتی ریاست اترپردیش میں ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم کے باعث 10 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع مرزا پور میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک سامنے سے آتے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے ۔ تاہم زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید 5 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ ہسپتال انتظامیہ نے زخمی افراد میں سے بھی چند کی حالت تشویشناک بتائی ہے ۔ پولیس نے حادثہ سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ ٹریکٹر ٹرالی میں سوار افراد ایک مقامی مندر سے عبادت کے بعد واپس آ رہے تھے کہ شدید دھند کے باعث حادثہ رونما ہوگیا۔
ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں