’امریکا میں بڑی تباہی آنے والی ہے، ہزاروں لوگ مارے جائیں گے‘ ماہرین نے خطرناک ترین پیشنگوئی کردی، خطرے کی گھنٹی بجادی
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین ارضیات نے امریکہ کے لیے ایک بڑی تباہی کی پیش گوئی کر دی ہے جس میں ہزاروں لوگوں کے لقمہ اجل بن جانے کا خدشہ ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ”امریکہ میں کسی بھی وقت 8.0شدت کا زلزلہ آ سکتا ہے جس سے سمندری پانی کی ایک دیوقامت لہر امریکہ کے بیشتر ساحلی علاقوں کو روند کر رکھ دے گی جس سے ساڑھے 15ہزار لوگوں کی ہلاکت ہو سکتی ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”شمال مغربی بحرالکاہل میں وینکوور کے ساحل سے لے کر کیلیفورنیا کے ساحل تک 965کلومیٹر کا علاقہ زمین کی جس پلیٹ پر موجود ہے یہ کسی بھی وقت شمالی امریکہ کی زمینی پلیٹ کی طرف سرک سکتی ہے جس سے 8شدت کا زلزلہ آئے گا جس سے سمندر کی ایک بہت بڑی لہر اٹھے گی اور 20منٹ کے اندر لگ بھگ ایک ہزار کلومیٹر کے ساحلی علاقوں کو نیست و نابود کر دے گی۔
داعش خواتین کو سوشل میڈیا کے ذریعے فروخت کر رہا ہے: جان کربی
ماہر ارضیات جوآن گومبرگ کا کہنا ہے کہ ”امریکہ آئندہ 50سال میں اس خوفناک زلزلے سے دوچار ہو سکتا ہے مگر چونکہ فالٹ لائن کے سرکنے کی کوئی پیش گوئی نہیں کی جا سکتی لہٰذا یہ ہولناک واقعہ کل بھی ہو سکتا ہے۔ ایسا ایک زلزلہ 300سال قبل آ چکا ہے جس کی وجہ سے پورے بحرالکاہل میں بھونچال آ گیا تھا اور بڑی بڑی لہروں نے جاپان کے سینکڑوں دیہاتوں کو نابود کر دیا تھا۔ دوسری پلیٹوں کے سرکنے سے چھوٹے یا بڑے زلزلے آسکتے ہیں لیکن جب کبھی یہ پلیٹ سرکے گی اس سے بہت بڑا زلزلہ آئے گا۔ “ رپورٹ کے مطابق امریکی حکام اس زلزلے سے نمٹنے کے لیے تیاریوں میں لگے ہوئے ہیں۔ اوریگن ایمرجنسی مینجمنٹ کے عہدیدار کورے گروگین کا کہنا ہے کہ ”اگر یہ زلزلہ آتا ہے تو اس سے 5200سے 15ہزار 500تک ہلاکتیں ہو سکتی ہیں۔ اس پلیٹ کے سرکنے سے زلزلے کے ساتھ ساتھ سونامی بھی آئے گا جو زلزلے سے زیادہ خطرناک ہو گا۔“