میانمار کی فوج مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھارہی ہے , شورش زدہ علاقے تک آزادانہ رسائی نہیں دی گئی:خصوصی سفیر اقوام متحدہ

میانمار کی فوج مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھارہی ہے , شورش زدہ علاقے تک ...
میانمار کی فوج مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھارہی ہے , شورش زدہ علاقے تک آزادانہ رسائی نہیں دی گئی:خصوصی سفیر اقوام متحدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوامِ متحدہ کی خصوصی سفیر ینگہی لی کا کہنا ہے کہ میانمار میں فوج اور پولیس مسلم اقلیت کے خلاف انسانیت سوز جرائم کی مرتکب ہورہی ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے خصوصی گفتگو  کرتے ہوئے میانمار میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوامِ متحدہ کی خصوصی سفیر  ینگہی لی  نے کہا کہ میانمار میں فوج اور پولیس مسلمانوں کے خلاف انسانیت سوز جرائم کی مرتکب ہورہی ہیں جب کہ انہیں ان الزامات کی تفتیش کے لیے میانمار کے شورش زدہ علاقے تک آزادانہ رسائی نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش میں موجود پناہ گزینوں سے بات کرکے انہیں معلوم ہوا کہ صورتحال ان کی توقعات سے کہیں بدتر ہے، وہ اس حوالے سے اقوام متحدہ کی انکوائری کمیشن کو تحقیقات کے لیے باضابطہ درخواست بھی دے رہی ہیں۔ دوسری جانب میانمار کے سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ یہ میانمار کا داخلی معاملہ ہے اور اس حوالے سے الزامات بڑھا چڑھا کر پیش کیے جارہے ہیں جب کہ بعض اوقات اقوامِ متحدہ بھی غلط ہوتی ہے۔