دنیا کی تاریخ کا سب سے خطرناک ایٹمی ہتھیار تیار کرلیا گیا، چند سیکنڈ میں کسی بھی ملک کا مکمل صفایا کرسکتا ہے

دنیا کی تاریخ کا سب سے خطرناک ایٹمی ہتھیار تیار کرلیا گیا، چند سیکنڈ میں کسی ...
دنیا کی تاریخ کا سب سے خطرناک ایٹمی ہتھیار تیار کرلیا گیا، چند سیکنڈ میں کسی بھی ملک کا مکمل صفایا کرسکتا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) مختلف ممالک میں اسلحے کی ایک دوڑ جاری ہے لیکن روس نے ایک ایسا خطرناک اور جدید ترین ایٹمی میزائل تیار کر لیا ہے جسے دنیا کا کوئی بھی موجودہ ریڈار سسٹم روکنے کی صلاحیت نہیںر کھتا اور یہ چند سیکنڈ میں کسی بھی ملک کا مکمل صفایا کرسکتا ہے۔ یہ میزائل امریکہ اور برطانیہ کے کسی بھی شہرکو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق اس میزائل کا نام آر ایس 28سرمیٹ(RS-28 Sarmat) ہے مگر اس کی تباہ کن صلاحیتوںکے باعث نیٹو ممالک نے اسے ”شیطان2“ کا نام دیا ہے۔ اس جدید ترین میزائل کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ یہ 12سے زائد ایٹم بم لے کر 10ہزار کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

فحش حرکتیں, فرانسیسی پارلیمنٹ کے ڈپٹی سپیکر مستعفی
آر ایس 28سرمیٹ میزائل بنا لینے کے بعد روس کے پاس ایک ہی میزائل حملے میں امریکی ریاست ٹیکساس یا پورے فرانس کے برابر علاقے کو ملیامیٹ کرنے کی طاقت آ گئی ہے۔روس کے پاس یہ طاقت آنے پر مغربی ممالک پریشان ہو گئے ہیں اور اس پریشانی کی بڑی وجہ اس میزائل کی ہرقسم کے ریڈار سسٹم کو دھوکا دینے کی صلاحیت ہے۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے اپنے شہریوں اور مغربی حکومتوں کو خبردار کیا ہے کہ ”روس کا یہ میزائل یورپ میں بڑی تباہی لا سکتا ہے۔“روس رواں موسم گرما میں اس میزائل کا تجربہ کرے گا اور توقع کی جا رہی ہے کہ 2020ءتک اسے روسی فوج کے حوالے کر دیا جائے گا۔