شام میں فوجی اڈے پر شدت پسند تنظیم کامحاصرہ ختم،لتاکیہ میں شیلنگ،22افراد ہلاک

شام میں فوجی اڈے پر شدت پسند تنظیم کامحاصرہ ختم،لتاکیہ میں شیلنگ،22افراد ہلاک
شام میں فوجی اڈے پر شدت پسند تنظیم کامحاصرہ ختم،لتاکیہ میں شیلنگ،22افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک )شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ حکومتی افواج نے شمالی صوبے حلب میں فوج کے فضائی اڈے پر شدت پسند تنظیم داعش کا محاصرہ ختم کر دیا ہے۔سرکاری میڈیا کے مطابق فوج کے دستوں نے خاوارس ایئر بیس پر موجود فوجیوں سے رابطہ کیا اور وہاں موجود بڑی تعداد میں شدت پسندوں کو باہر نکالا۔س فوجی ایئر بیس پر گذشتہ دو برسوں کے دوران کئی بار جہادیوں نے قبضہ کیا ہے۔دوسری جانب سرکاری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ بحیرہ روم کے قریب واقع شہر لتاکیہ میں باغیوں نے شیلنگ کی ہے، جس سے کم سے کم 22 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔سیئرین آوبزویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق دو مختلف شہروں میں ہونے والے بم دھماکوں میں بھی کئی افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔اطلاعات ہیں کہ خاوارس بیس پر موجود حامی افواج کی مدد سے حکومتی افواج نے دولتِ اسلامیہ کا محاصرہ ختم کیا ہے جبکہ حکومتی افواج روسی کی فضائی مدد سے اڈے کے اندر داخل ہوئی۔شام کی افواج کو یہ کامیابی ا±س وقت ملی جب ایک ہفتے قبل حکومتی افواج نے حلب کی اہم شہراہ پر کنٹرول حاصل کیا ہے، یہ سڑک حکومتی رسد کی فراہمی کا واحد راستہ بھی ہے۔حالیہ کچھ ہفتوں کے دوران لبنان اور ایران کے تعاون سے شام کی افواج نے دولتِ اسلامیہ کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں اور حلب کے اطراف میں شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔شام میں حکومتی افواج کی زیادہ تر توجہ حلب شہر کے بجائے جنوبی حلب میں باغیوں کے گڑھ سمجھے جانے والے علاقوں میں شدت پسندوں کا صفایا کرنا پر مرکوز ہے۔