دوہری شہریت کیس آسٹریلوی ارکان پارلیمنٹ کے لیے درد سر بن گیا، دوہری شہریت یافتہ ایک اورآسٹریلوی رکن پارلیمنٹ مستعفی

دوہری شہریت کیس آسٹریلوی ارکان پارلیمنٹ کے لیے درد سر بن گیا، دوہری شہریت ...
دوہری شہریت کیس آسٹریلوی ارکان پارلیمنٹ کے لیے درد سر بن گیا، دوہری شہریت یافتہ ایک اورآسٹریلوی رکن پارلیمنٹ مستعفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) دوہری شہریت رکھنے والے آسٹریلیا کے ایک اور رکن پارلیمنٹ نے استیعفیٰ دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں دوہری شہریت رکھنے پر پابندی ہے ، گزشتہ ماہ آسٹریلیا کی عدالت نے دوہری شہریت رکھنے والے پانچ ارکان پارلیمنٹ کو نا اہل قرار دیا تھا۔ آسٹریلوی نائب وزیر اعظم بھی دوہری شہریت پر مستعفی ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ریاض حکومت کے اقدامات نیک نیتی پر مبنی ہیں:ریکس ٹلرسن
ذرائع کے مطابق آسٹریلیا میں دوہری شہریت کیس ارکان پارلیمنٹ کے لیے درد سر بن چکا ہے، عدالت کے دوہری شہریت رکھنے والے پانچ ارکان پارلیمنٹ کو با اہل قرار دئیے جانے کے بعد دوہری شہریت رکھنے والے ارکان اسمبلی رکنیت سے دستبردار ہو رہے ہیں۔ آسٹریلیا کے نائب وزیراعظم بھی مستعفی ہو چکے ہیں۔