اگلی جنگ اب دنیا میں کس جگہ چھڑنے والی ہے؟ ڈونلڈ ٹرمپ کے جیتنے کی پیشنگوئی کرنے والے نجومی نے اب تک کی سب سے خطرناک پیشنگوئی کردی

اگلی جنگ اب دنیا میں کس جگہ چھڑنے والی ہے؟ ڈونلڈ ٹرمپ کے جیتنے کی پیشنگوئی ...
اگلی جنگ اب دنیا میں کس جگہ چھڑنے والی ہے؟ ڈونلڈ ٹرمپ کے جیتنے کی پیشنگوئی کرنے والے نجومی نے اب تک کی سب سے خطرناک پیشنگوئی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈونلڈٹرمپ کی فتح اور برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلاءکے فیصلے کی پیش گوئیاں کرنے والے نجومی نے اب 2018ءمیں ایک ایسا کام ہونے کی خوفناک پیش گوئی کر دی ہے کہ سن کر ہرکوئی خوفزدہ ہو جائے گا۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق کریگ ہیملٹن پارکر نامی اس نجومی کا کہنا ہے کہ ”اگلی جنگ 2018ءمیں شروع ہونے جا رہی ہے اور یہ کورین خطے میں ہو گی۔ امریکہ شمالی کوریا پر حملہ کرے گا جو خوفناک جنگ میں تبدیل ہو جائے گا۔“
پارکر نے 2018ءکے متعلق کچھ مزید پیش گوئیاں بھی کی ہیں۔اس نے کہا ہے کہ آئندہ سال ایک بڑے یورپی شہر پر خطرناک کیمیائی حملہ ہو گا۔ یہ حملہ دہشت گرد کریں گے اور ان کا نشانہ ممکنہ طور پر لندن یا برلن ہوں گے۔ اس کے علاوہ اس نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ برس امریکی صدر ٹرمپ کے مواخذہ بھی کیا جائے گاجس کے نتیجے میں ممکنہ طور پر انہیں صدارت سے ہاتھ دھونے پڑ سکتے ہیں۔یہ تمام پیش گوئیاں پارکر نے اپنی ویب سائٹ psychics.co.ukپر شائع کی ہیں۔ اس نے ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ 2018ءکے متعلق میری پیش گوئیوں میں زیادہ تر مایوس کن ہیں۔

دنیا کے تمام ممالک ایک طرف اور امریکہ ایک طرف، وہ کام ہوگیا جس کا امریکیوں نے کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچا تھا
اس کی مزید پیش گوئیاں مندرجہ ذیل ہیں:- 2018ءمیں امریکہ کا ایک جنگی بیڑہ سمندر میں ڈوب جائے گا۔ تھریسا مے بدستور برسراقتدار رہیں گی۔ نیپلز کے پہاڑی سلسلے میں واقع ایک خوفناک آتش فشاں پھٹ پڑے گا۔ انٹارکٹکا کی برف خطرناک تیزی سے پگھلنی شروع ہو جائے گی۔ برطانوی موٹروے پر دہشت گردی کی ایک واردات ہو گی۔ دہشت گردوں کے بائیو ہتھیار استعمال کرنے سے ایک وبائی فلو پھیل جائے گا۔شہزادہ ہیری اپنی منگنی کا اعلان کریں گے۔ پورے یورپ میں فسادات ہوں گے جس کی وجہ سے یورو اپنی وقعت کھو دے گا۔آئندہ سال مجموعی طور پر عالمی معیشتوں کے لیے انتہائی برا ثابت ہو گا۔