سعودی عرب ، ایران تنازع، روس نے ثالثی کی پیشکش کر دی

سعودی عرب ، ایران تنازع، روس نے ثالثی کی پیشکش کر دی
سعودی عرب ، ایران تنازع، روس نے ثالثی کی پیشکش کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن)روس نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تنازعات کے حل کے لئے ثالثی کی پیشکش کی ہے جبکہ روس کا کہنا ہے کہ ماسکو دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے ایران فرنٹ پیج(آئی ایف پی) کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگڈانوف نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان تنازعات کے حل کے لئے ثالثی کی پیشکش کردی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ماسکو ، تہران اور ریاض کے درمیان بامقصد مذاکرات کا خواہاں ہے اور اس کے لئے مذاکرات کی میزبانی کرنے کو بھی تیار ہے، ہم نے کئی بار دونوں ممالک کو مذاکرات کی پیشکش کی مگر ہم کسی بھی ملک پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرسکتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب اورایران کے درمیان بہترتعلقات سے خطے کی صورتحال بہترہوسکتی ہے۔ روسی حکام سعودی عرب اور ایران میں بہتر تعلقات چاہتے ہیں اور اسی لئے ہم نے انہیں مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔

33ہزار اساتذہ میں سے 21ہزار سے زائد نرسری کا پرچہ حل کرنے میں کام
واضح رہے کہ ایرانی مظاہرین کی جانب سے 2016ءمیں تہران میں موجود سعودی سفارت خانے پر حملے کے بعد دونوں ممالک درمیان مذاکرات اور تعلقات تعطل کا شکار ہو چکے ہیں ۔