پاکستانیوں کیلئے سب سے تشویشناک خبر آگئی، یورپ میں ایک ایسا پاکستانی پکڑا گیا کہ کھلبلی مچ گئی، سنگین ترین الزام لگ گیا
ویانا (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت 2008ءمیں ہونے والے ممبئی حملوں کو پاکستان کے ساتھ جوڑنے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہا ہے، لیکن اب یورپی ملک آسٹریا نے بھی ایک مشکوک گرفتاری کر کے ممبئی حملوں کا تعلق پاکستان کے ساتھ ملانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔
اخبار ڈیلی میل کے مطابق آسٹریا کے سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اس شخص کو دسمبر میں سالز برگ شہر میں گرفتار کیا گیا اور سکیورٹی حکام پیرس میں ہونے والی دہشت گردی اور ممبئی میں ہونے والے حملوں کے ساتھ اس شخص کے تعلق پر تحقیقات کررہے ہیں۔ یورپی میڈیا کا کہنا ہے کہ پیرس اور برسلز میں دہشت گردی کرنے والے دو افراد اور گرفتار ہونے والا شخص تقریباً 200 پناہ گزینوں کو یونان لانے والی ایک کشتی میں اکٹھے آئے۔ پیرس حملوں میں ملوث دو افراد یونان سے آگے روانہ ہوگئے لیکن اس شخص کو اور اس کے ساتھی الجیریا کے ایک باشندے کو شام کا جعلی پاسپورٹ رکھنے پر تحقیقات کے لئے روک لیا گیا۔ بعدازاں جب یہ شخص آسٹریا پہنچا تو گزشتہ سال 10 دسمبر کو اسے گرفتار کرلیاگیا۔
’ترکی میں بڑی تباہی آنے والی ہے‘ ایک ایسے ملک نے پیشنگوئی کردی کہ جان کر ترک شہری بھی پریشان ہوجائیں
گرفتار ہونے والے شخص کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی لیکن اخبار سنڈے ٹائمز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا تعلق لشکر طیبہ اور لشکر جھنگوی کے ساتھ ہے، اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ بم بنانے کے ماہر اس شخص کوداعش نے یورپ میں دہشت گردی کے حملوں کے لئے بھیجا تھا۔
واضح رہے کہ بھارت 2008ءمیں ہونے والی ممبئی دہشتگردی کے لئے پاکستان کو ذمہ دار قرار دینے کے لئے بھرپور طور پر کوشاں تو رہا ہے لیکن اپنی دعوے کے شواہد فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوا ہے۔ مغربی ممالک کی طرف سے بھی بھارت کے دعوے کی حمایت کی جاتی رہی ہے لیکن ممبئی حملوں میں براہ راست ملوث کسی شخص کی یورپ میں گرفتاری کا دعویٰ پہلی دفعہ سامنے آیا ہے۔