جرمنی میں پاکستانی سفاترخانے کے زیرِاہتمام یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریب کا انقعاد

بین الاقوامی

برلن (عمر فاروقی، بلال حیدررانا) جرمنی میں پاکستانی سفارتخانے کے زیرِاہتمام پاکستان کی سترویں سالگرہ کے موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں جرمنی میں مقیم
پاکستانیوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ پاکستانی نژادبرطانوی خاتون ڈھولچی رانی تاج نے ا س موقع پر اپنے منفرد آنداز میں ڈھول بجا کر حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔اس تقریب
میں خواتین اور بچوں سمیت غیر ملکیوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پاکستانی نوجوانوں نے برلن کے تاریخی مقام برانڈنبرگر دروازے پر پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کیے۔شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے جرمنی میں تعینات سفارتکار جوہرسلیم کا کہنا تھا کی بیرونِ ملک میں موجود لوگ پاکستان کو قابلِ فخر سرمایہ ہیں، ہم جہاں بھی ہو ںپاکستان ہمارے دل میں بستا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کی پاکستانی اور غیر ملکی لوگ ہماری خوشی میں شریک ہیںاور اس وقت جرمنی میں موجود پاکستانیوں کی بڑی تعداد کی اس تقریبمیں شرکت پاکستان سے والہانہ محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

اس موقع پر انہوں نے مسئلہ کشمیر کے بھی حل کرنے پرعالمی میڈیا کی توجہ دلوائی اورمقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی جارہیت کو انسانی حقوق کی سرارسر تزلیل قرار دیا۔ تقریب میں موجود پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ آزادی کا جشن دیارِغیر میں بھی پاکستان کی یعد دلا رہاہے، اس موقع پر موجود لوگوں نے پاکستانی سفارتخانے کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں سے یہ تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں موجود بچوں نے پاکستانی پرجموں کو لہراتے ہوئے ملی نغمے گائے۔شرکاءکے لئے پاکستانیآموں کو تازہ رس اور پاکستانی طرز کے برگرز کا انتظام کیا گیا تھا۔