یمن ،ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،4 اماراتی فوجی ہلاک

بین الاقوامی

صنعاء (یوا ین پی)یمن میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4اماراتی فوجی ہلاک ہوگئے ۔

عامر خان اور ان کی اہلیہ کے بعد ریچا چڈا بھی سوائن فلو کاشکار
غیر ملکی میڈیا کے مطابق خبر رساں ایجنسی ’’ڈبلیو اے ایم‘‘ نے خبر دی کہ ہیلی کاپٹر گرنے کا واقعہ جنوبی صوبہ شبوہ میں پیش آیا جہاں امریکی فضائیہ بھی القاعدہ کی مقامی شاخ کے عسکریت پسندوں کو نشانہ بنا چکی ہے جبکہ مرنے والے4 فوجی یمن میں باغیوں کے خلاف برسرپیکار سعودی عرب کی زیرقیادت عسکری اتحاد کا حصہ تھے۔سعودی زیر قیادت اتحاد یمن میں باغیوں کے خلاف فضائی اور زمینی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔واضح رہے کہ باغیوں نے 2015ء میں دارالحکومت صنعا پر قبضہ کر لیا تھا جس کے باعث بین الاقوامی منظور شدہ یمنی حکومت کو پہلے سعودی عرب اور پھر یمن کے ساحلی شہر عدن منتقل ہونا پڑا۔