فرانس،سکولوں میں موبائل فونز استعمال کرنے پر پابندی کا اعلان

فرانس،سکولوں میں موبائل فونز استعمال کرنے پر پابندی کا اعلان
فرانس،سکولوں میں موبائل فونز استعمال کرنے پر پابندی کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس(صباح نیوز)فرانس نے طلبہ کے موبائل فون استعمال کرنے پرمکمل پابندی لگانے کا اعلان کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی سکولوں میں پہلے ہی کلاس رومز میں موبائل فونز کے استعمال کی اجازت نہیں ہے مگر آئندہ تعلیمی سال سے طالبعلم ان ڈیوائسز کو وقفے، دوپہر کے کھانے یا فارغ وقت میں بھی استعمال نہیں کرسکیں گے۔فرانسیسی وزیر تعلیم نے تصدیق کی ہے کہ ستمبر 2018 سے ملک کے پرائمری اور سیکنڈریسکولوں میں طالبعلموں پر موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی جائے گی۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں