روس نے پولینڈ میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کو یورپ اور اپنے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا

روس نے پولینڈ میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کو یورپ اور اپنے لیے بڑا خطرہ قرار ...
روس نے پولینڈ میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کو یورپ اور اپنے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن)روس نے پولینڈ میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کو یورپ اور اپنے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا ہے۔

الجزیرہ نیوز کے مطابق نائب روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پولینڈ میں امریکی فوجیوں کی موجودگی سے یورپین سلامتی غیر مستحکم ہوگی ،پولینڈ میں 3ہزار امریکی فوجیوں کی آمد روس کے لیے خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ آپریشن ہمارے مفادات اور سکیورٹی کے خلاف ہے،ہماری سرحد کے ساتھ فوجوں کا یہ اجتماع خطرے سے کم نہیں ہے۔
یہ آپریشن امریکہ کے نئے منتخب ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سے چند روگ قبل ہی شروع کیا گیا ہے،اس صورتحال کو روس اور ٹرمپ انتظامیہ دونوں دیکھ رہے ہیں ۔

لیبیا کی سرکاری افواج کی ایک بار پھر پیش قدمی،داعش کے جنگجوﺅں سے متعدد اہم عمارتوں کا قبضہ چھڑالیا
واضح رہے امریکہ نے جرمنی کے راستے3000فوجیوں کو یہاں تعینات کیا ہے،فوجی سازوسامان میں 87ابرام ٹینک،20آرٹلری گاڑیاں اور 136لڑاکا گاڑیاں شامل ہیں۔