تاریخ میں پہلی مرتبہ چینی فوج چین سے باہر فوجی اڈے پر تعینات کردی گئی، یہ فوجی اڈا کدھر ہے؟ خبر نے دنیا میں کھلبلی مچادی

تاریخ میں پہلی مرتبہ چینی فوج چین سے باہر فوجی اڈے پر تعینات کردی گئی، یہ ...
تاریخ میں پہلی مرتبہ چینی فوج چین سے باہر فوجی اڈے پر تعینات کردی گئی، یہ فوجی اڈا کدھر ہے؟ خبر نے دنیا میں کھلبلی مچادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ سمیت دنیا کی دیگر بڑی طاقتوں نے دنیا بھر میں اپنے فوجی اڈے بنا رکھے ہیں لیکن چین واحد بڑی طاقت تھی جس کی فوج چین کے علاوہ دنیا میں کہیں بھی تعینات نہیں تھی۔ اب اس نے بھی ایک ایسے ملک میں فوجی اڈا بنا لیا ہے کہ دنیا میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ اے پی نیوز کی رپورٹ کے مطابق تاریخ میں پہلی بار چین نے ملک سے باہر، مشرقی افریقہ کے ملک جبوتی میں فوجی اڈا قائم کرکے اپنی فوج وہاں تعینات کر دی ہے۔ اس اڈے کی تعمیر کی خبریں کافی عرصے سے آ رہی تھیں اور اب کل (بروز منگل) چینی فوج کے دستے بھی جبوتی کی طرف عازم سفر ہو گئے ہیں۔

’پاکستان کی درخواست پر چینی فوج مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوسکتی ہے کیونکہ۔۔۔‘ چین سے اب تک کا سب سے دبنگ اعلان ہوگیا، بھارت کو دن میں تارے نظر آگئے
چینی وزارت خارجہ نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ”فوجیوں کی جبوتی روانگی سے قبل جنوبی ساحلی شہر ژین جیانگ میں نیوی کے زیراہتمام ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت نیوی کمانڈر وائس ایڈمرل شین جن لانگ نے کی۔“ بیان میں بتایا گیا ہے کہ فوجی چینی نیوی کے بحری جہاز پر سفر کرتے ہوئے جبوتی پہنچیں گے تاہم فوجیوں کی تعداد اور یونٹس کے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔واضح رہے کہ جبوتی امریکہ کے لیے انتہائی اہم ملک ہے کیونکہ وہاں اس کے بھی اڈے پہلے سے موجود ہیں۔ امریکی فوج افریقی ممالک میں اپنے آپریشنز ان اڈوں سے سرانجام دے رہی ہے۔اس کے علاوہ فرانس، برطانیہ، جاپان و دیگر طاقتوں کے فوجی اڈے بھی جبوتی میں موجود ہیں۔