اگر مزید پابندیاں عائد کی گئیں تو نیوکلیئر پروگرام تیز کردیں گے، شمالی کوریا کا امریکی کانگریس کو خط

اگر مزید پابندیاں عائد کی گئیں تو نیوکلیئر پروگرام تیز کردیں گے، شمالی کوریا ...
اگر مزید پابندیاں عائد کی گئیں تو نیوکلیئر پروگرام تیز کردیں گے، شمالی کوریا کا امریکی کانگریس کو خط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی کوریا کی جانب سے امریکی کانگریس کو ایک احتجاجی خط لکھا گیا ہے جس میں دھمکی دی گئی ہے کہ اگر امریکہ کی جانب سے ان کے ملک پر مزید پابندیاں عائد کی گئیں تو وہ اپنا نیوکلیئر پروگرام تیز تر کردیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ احتجاجی مراسلہ شمالی کوریا کی خارجہ امور کی کمیٹی کی جانب سے لکھا گیا ہے جس میںامریکی کانگریس کو نئی پابندیوں کے خطرناک نتائج کی دھمکی دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا پر پابندیاں عائد کرنے سے پہلے کانگریس کو اس کے نتائج کے بارے میں بار بار سوچنا چاہیے۔ خط میںمزید کہا گیا ہے کہ امریکہ اپنے نام نہاد قوانین اور ضوابط کی روشنی میں شمالی کوریا پر جتنی زیادہ سختیاں کرے گا اس کا نیوکلیئر پروگرام اتنی ہی تیزی سے مضبوط تر ہوتا جائے گا اور یہ اتنا پھیلا دیا جائے گا کہ اس کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا۔

روسی صدر کا نو منتخب جنوبی کورین ہم منصب کو ٹیلی فون، شمالی کوریا کے ایٹمی حملے کے خطرے سے نمٹنے کیلئے کردار ادا کرنے کی پیشکش
واضح رہے کہ شمالی کوریا کی خارجہ امور کی کمیٹی کی سربراہی ری سو یانگ کر رہے ہیں جو ایک منجھے ہوئے سفارتکار اور شمالی کورین حکمران کم جانگ ان کے قریبی ساتھی ہیں۔