ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑا جھٹکا لگنے والا ہے، امریکہ کے سب سے بڑے مخالف ملک نے بڑا اور خطرناک قدم اٹھانے کی تیاری مکمل کرلی

ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑا جھٹکا لگنے والا ہے، امریکہ کے سب سے بڑے مخالف ملک نے بڑا اور ...
ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑا جھٹکا لگنے والا ہے، امریکہ کے سب سے بڑے مخالف ملک نے بڑا اور خطرناک قدم اٹھانے کی تیاری مکمل کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر کے سربراہان مملکت ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دے رہے ہیں۔ ایسے میں شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان نے بھی اپنے ہی انداز میں انہیں خوش آمدید کہنے کی تیاری کر لی ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق کم جونگ ان ڈونلڈ ٹرمپ کوتنبیہی پیغام دینے کے لیے نیا ایٹمی تجربہ کرنے جا رہے ہیں۔شمالی کورین وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ ”امریکہ کی انتخابی مہم کے دوران وزارت کے ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ دونوں کیمپوں سے رابطے میں تھی۔ ہم کسی بھی ممکنہ منظرنامے کے لیے تیار ہیں اور ٹرمپ کی جیت پر ایٹمی تجربہ کرنے جا رہے ہیں جو اعلیٰ قیادت کے حکم پر کسی بھی وقت کیا جا سکتا ہے۔“

’ٹرمپ صدر بن گیا، اب اگلے سال ایٹمی جنگ ہوگی کیونکہ۔۔۔‘ دنیا کے معروف ترین جنگی ماہر نے خوفناک پیشنگوئی کردی
جنوبی کوریا کے ڈائریکٹر جنرل آف نارتھ کورین نیوکلیئرافیئرز بیورو لی سینگ ہوا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا ہر دو ہفتے بعد کوئی نہ کوئی تجربہ کرتا رہتا ہے۔ 20اکتوبر کو انہوں نے ایک میزائل کا تجربہ کیا تھا جو ناکام رہا۔ اب غالب امکان ہے کہ کسی بھی وقت وہ کوئی نیا تجربہ کر سکتے ہیں۔“ لی سینگ کا مزید کہنا تھا کہ ”شمالی کوریا کے ایٹمی تجربے عموماً عالمی سیاسی اقدامات کی مناسبت سے روپذیر ہوتے ہیں۔جب بھی ہمارا یا عالمی برادری کا کوئی اہم موقع ہوتا ہے شمالی کوریا تجربہ کر دیتا ہے۔جس طرح اس نے جی 20کانفرنس کے موقع پر تین بیلسٹک میزائل تجربے کیے تھے۔ اس وقت امریکہ، جنوبی کوریا اور چین میں سیاسی تبدیلیاں ہو رہی ہیں لہٰذا اس موقع پر بھی شمالی کوریا کے ایٹمی تجربہ کرنے کا امکان ہے۔“