بھارتی ریاست بہار میں نامعلوم افراد نے معروف صحافی دھرمیندر سنگھ کو گولیاں مار کر قتل کر دیا

بھارتی ریاست بہار میں نامعلوم افراد نے معروف صحافی دھرمیندر سنگھ کو گولیاں ...
بھارتی ریاست بہار میں نامعلوم افراد نے معروف صحافی دھرمیندر سنگھ کو گولیاں مار کر قتل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست بہار میں روہتاس ضلع کے سہسرام مفصل تھانہ علاقے میں نامعلوم نے ایک ہندی اخبار کے معروف صحافی دھرمیندر سنگھ کی گولی مار کر قتل کردیا۔

مزید پڑھیں:درگاہ شاہ نورانی دھماکہ، ایمرجنسی کے نفاذ والے حب ہسپتال سے ڈاکٹرز اور عملہ غائب ، سکیورٹی بھی مفقود

بھارتی ٹی وی چینل ’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کے مطابق روہتاس ضلع میں صحافی دھرمیدر سنگھ امراتالاب علاقے میں واقع ایک چائے کی دکان پر بیٹھے چائے پی رہے تھے، تبھی ایک موٹر سائیکل پر سوار تین نامعلوم افراد نے انہیں گولیاں مار دیں۔ مقامی لوگ فوری طور پر زخمی دھرمندر سنگھ کو قریبی صدر ہسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹرز نے ان کو تشویش ناک صورتحال کے پیش نظر وارانسی ریفر کر دیا گیاجہاں راستے میں ہی ان کی موت ہو گئی۔ذرائع کے مطابق، دھرمیندر غیر قانونی طور پر کان کنی کا دھندہ کرنے والے مافیا کے نشانے پر تھے۔ اس قتل کے بعد سہسرام میں صحافیوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ رواں سال13 مئی کو سیوان میں بھی ایک خبار کے صحافی راجدیو رنجن کی بھی گولی مار کر قتل کر دیا گیاتھا۔مرنے والے صحافی دھرمیندر سنگھ کے 2بیٹے اور ایک بیٹی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے ملزموں کے ناموں کے بارے میں قتل ہونے سے پہلے اپنے لواحقین کو بھی آگاہ کر دیا تھا ۔