’بھائی! ہمارا وزیراعظم کہاں غائب کردیا؟‘ وہ ملک جس کے صدر کو سعودی عرب فون کرکے یہ سوال پوچھنا پڑ گیا

’بھائی! ہمارا وزیراعظم کہاں غائب کردیا؟‘ وہ ملک جس کے صدر کو سعودی عرب فون ...
’بھائی! ہمارا وزیراعظم کہاں غائب کردیا؟‘ وہ ملک جس کے صدر کو سعودی عرب فون کرکے یہ سوال پوچھنا پڑ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک) لبنانی وزیراعظم سعد ہریری نے اس وقت اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جب وہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مقیم تھے۔ اس کے بعد وہ واپس اپنے ملک نہیں لوٹے۔ اب لبنانی صدر نے سعودی عرب پر ایک سنگین الزام عائد کر دیا ہے۔ عالمی خبررساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق صدر مشعیل عون کا کہنا ہے کہ ”سعودی حکومت نے وزیراعظم سعد ہریری سے زبردستی استعفیٰ دلوایا اور اب انہیں اغواءکرکے اپنے ہاں نظربند رکھا ہوا ہے۔ اگر ایسا نہیں تو سعودی عرب بتائے کہ وہ اب تک اپنے ملک واپس کیوں نہیں لوٹ سکے؟“

اگلی جنگ اب دنیا میں کس جگہ چھڑنے والی ہے؟ ڈونلڈ ٹرمپ کے جیتنے کی پیشنگوئی کرنے والے نجومی نے اب تک کی سب سے خطرناک پیشنگوئی کردی
ایک سینئر لبنانی عہدیدار نے بتایا کہ ”صدر مشعیل عون نے کئی ممالک کے سفیروں کی ایک میٹنگ بلائی ہے جس میں ان سے سعد ہریری کی بازیابی کے لیے سعودی عرب پر دباﺅ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے اس ملاقات میں سفراءسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لبنان اپنے وزیراعظم کو ایسی کسی صورتحال میں نہیں دیکھ سکتا جو عالمی قوانین کے صریحاً خلاف ہو، ہریری کی طرف سے استعفے کے بعد جو بھی بیانات سامنے آئے ہیں وہ حقیقت کے عکاس نہیں ہیں کیونکہ وہ اس وقت ایک مشکل صورتحال سے دوچار ہیں اور انہیں سعودی عرب سے بازیاب کرایا جانا چاہیے۔“واضح رہے کہ لبنانی حکام کی طرف سے اس سے قبل بھی یہی موقف کئی بار سامنے آ چکا ہے کہ سعودی عرب نے سعد ہریری سے زبردستی استعفیٰ دلوایا اور اسے گھر میں نظربند کر رکھا ہے۔