سپین میں ملٹری طیارہ ائیر بیس کے قریب گر کر تباہ ، پائلٹ ہلاک

بین الاقوامی

میڈرڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپین میں قومی دن کی تقریب میں حصہ لینے والا جنگی جہاز پریڈ سے واپسی پر ائر بیس کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے جبکہ طیارے کا پائلٹ موقع پر ہلاک ہو گیا ہے۔

چودھری نثار نے مریم نواز کو مسلم لیگ ن کے لیے خطرہ قرار دے دیا
ہسپانوی وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق جنوبی سپین میں ائیر فورس کا ایک جنگی جہاز گر کر تباہ ہوگیا ہے، جنگی جہاز قومی دن کی تقریب کے دوران پریڈ میں شامل چار جہازوں میں سے تھا جنہوں نے دارلحکومت میڈرڈ میں قومی دن کی تقریب میں شرکت کی تھی۔ جنگی جہاز دارلحکومت سے300کلومیٹر دور گر کر تباہ ہوا جبکہ اس کے پائلٹ کو کود کر جانے بچانے کا موقع بھی نہیں ملا۔ تاہم اس حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔