حماس اورفتح کے درمیان مصالحت،معاہدہ طے پاگیا

بین الاقوامی

قاہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) فلسطینی حریت پسند تنظیم حماس اور فلسطینی انتظامیہ کے ساتھ منسلکفتح کے درمیان مصالحتی معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کے تحت اب غزہ پر فلسطینی انتظامیہ کی عملداری قائم کی جائے گی۔

پاک فوج کی جانب سے بازیاب کروائے جانے والے امریکی جوڑے کی آخری مرتبہ اپنے والدین سے بات 8اکتوبر 2012کو ہوئی
تفصیلات کے مطابق مصر کے دارلحکومت قاہرہ میں حماس اور فتح کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے دوران فلسطین کی حریت پسند تنظیم حماس اور فلسطینی انتظامیہ کے ساتھ منسلک الفتح کے درمیان مصالحتی معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔اس مصالحتی عمل میں یہ طے ہو گیا ہے کہ اب غزہ پر فلسطینی انتظامیہ کی عملداری قائم کی جائے گی۔حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے دونوں گروہوں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کی تصدیق کردی ہے.
واضح رہے کہ حما س اور فتح کے درمیان طویل عرصے سے اختلافات چلے آ رہے تھے۔