’بس اب بہت ہوگیا‘ سب سے بڑا خطرہ! چین نے اپنی فوج امریکہ کے راستے میں لاکر کھڑی کردی، فوجیوں کو فائر کرنے کی کھلی چھٹی بھی دے دی کیونکہ۔۔۔

بین الاقوامی

بیجنگ(نیوز ڈیسک)امریکہ نے کمال چالاکی سے کام لیتے ہوئے ایک جانب تو شمالی کوریا کا ہنگامہ کھڑا کیا لیکن دوسری جانب خاموشی سے اپنے ڈسٹرائر بحری جہاز کو بحیرہ جنوبی چین میں داخل کردیا، لیکن شایداسے اندازہ نہیں تھا کہ چین اس کی حرکتوں پر نظر رکھے ہوئے تھا۔
ڈیلی سٹار کے مطابق چین نے امریکہ کی اس مکارانہ چال پر فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے ایک جنگی بحری جہاز اور متعدد جنگی ہوائی جہازوں کو بحیرہ جنوبی چین کے جزائر کے دفاع کے لئے بھیج دیا ہے۔ چینی وزارت دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ چپکے سے اس کے علاقے میں داخل ہونے والے امریکی بحری جہاز کوبھگادیا گیا ہے۔ چینی حکام نے وارننگ جاری کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ اگر امریکہ نے دوبارہ اس طرح کی حرکت کی تو اس کے نتائج خطرناک ہوں گے۔

کشمیر بھارت کا حصہ نہیں، بالآخر بھارت نے اعتراف کرلیا، لکھ کر بھی دے دیا
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی امریکہ متنازع پارسل آئی لینڈز کی جانب کئی بار اپنے بحری جہازوں کو بھیج کر اشتعال انگیزی کرچکا ہے، لیکن ہر بار اسے شرمندہ ہوکر بھاگنا پڑا ہے۔ ان جزائر پر تائیوان اور ویتنام بھی دعویٰ ملکیت رکھتے ہیں، اور امریکہ چین کی مخالفت میں ان دونوں ممالک کی ہر ممکن حمایت کرتا ہے۔ چینی وزارت خارجہ نے تازہ ترین واقعے پر ایک بار پھر امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ ”چین کی خود مختاری اور سلامتی کا احترام کیا جائے۔“