مغویوں کی بازیابی پاکستان کے سا تھ کام کرنےکانتیجہ ہے:امریکی وزیر خارجہ

بین الاقوامی

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن )امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن کا کہناتھا کہ مغویوں کی بازیابی پاکستان کے سا تھ کام کرنےکانتیجہ ہے،امریکی حکومت کی جانب سے اس اقدام کوزبردست الفاظ میں سراہتاہوں۔

ٹیسٹ سیریز میں ہونے والی شکست بھول کر میدان میں اتریں گے ، چیمپئنز ٹرافی کی کارکردگی کا معیار برقرار رکھیں گے:سرفراز احمد
امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کاآج پاک فوج کی جانب سے کئے گئے آپریشن کے نتیجے میں مغویوں کی رہائی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ یہ اقدامات اس بات کابہترین عکاس ہے کہ امریکاکیاکچھ حاصل کرسکتاہے۔اس موقع پر ریکس ٹلرسن کا پاکستان میں موجودامریکی سفیر کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے ڈیوڈ ہیل سمیت ان کی پوری ٹیم پر فخر ہے۔

سنی لیون نے انتہائی مہنگی اور زبردست گاڑی خریدی ،اپنی نئی گاڑی کے ساتھ تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو ہر کسی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں،کونسی گاڑی ہے ؟جواب جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
واضح رہے اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی غیر ملکی مغویوں کی رہائی کو پاک امریکہ تعلقات میں مثبت لمحہ قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ پاکستان کا یہ اقدام واضح کرتا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کے لئے امریکہ کی خواہش کااحترام کر رہا ہے ۔
واضح رہے کہ پا ک فوج نے 2012میں افغانستان سے اغوا کئے گئے 5غیر ملکیوں کو کرم ایجنسی میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بازیاب کرلیا تھا ، مغویوں کو گذشتہ روز افغانستان سے پاکستان منتقل کیا گیا تھا ، جس کی بروقت خفیہ اطلاعات امریکی خفیہ اداروں نے پاک فوج کو دیں جس کے بعد فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ان غیر ملکیوں کو بازیاب کرالیا۔