نامعلوم چوروں نے بھارتی وزیر اعلیٰ کو ان کی سب سے قیمتی ، تاریخی اور اہم ترین چیز سے ہی محروم کر دیا ،ایسی چیز لے اڑے جو ایک عرصہ سے ان کا ساتھ نبھا رہی تھی

نامعلوم چوروں نے بھارتی وزیر اعلیٰ کو ان کی سب سے قیمتی ، تاریخی اور اہم ترین ...
نامعلوم چوروں نے بھارتی وزیر اعلیٰ کو ان کی سب سے قیمتی ، تاریخی اور اہم ترین چیز سے ہی محروم کر دیا ،ایسی چیز لے اڑے جو ایک عرصہ سے ان کا ساتھ نبھا رہی تھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت میں ’’عام آدمی پارٹی ‘‘ اور اس کے سربراہ اروند کیجریوال کا میڈیا میں خوب چرچا رہتا ہے ،دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال یوں تو لوگوں کے مسائل حل اور ان کی حفاظت کے دعویٰ کرتے نہیں تھکتے لیکن آج نامعلوم چوروں نے اپنے وزیر اعلیٰ پر ہی ہاتھ صاف کرتے ہوئے ان کی’’ اکلوتی گاڑی‘‘چوری کر لی ہے ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے چوروں اور گاڑی کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:سنی لیون نے انتہائی مہنگی اور زبردست گاڑی خرید لی ،اپنی نئی گاڑی کے ساتھ تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو ہر کسی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں،کونسی گاڑی ہے ؟جواب جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

بھارتی نجی ٹی وی چینل’’ اینڈو ٹی وی ‘‘ کے مطابق نئی دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال کی کار دہلی سیکرٹریٹ سے چوری ہوگئی ہے،وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد کیجریوال نے یہ گاڑی ’’وزیر اعلیٰ میڈیا سیل‘‘ میں کام کرنے والی ان کی قریبی عزیزہ خاتون وندنا اور ان کی فیملی کے زیر استعمال تھی،پولیس نے کار چوری کا مقدمہ درج کرتے ہوئے نامعلوم چوروں اور گاڑی کی تلاش شروع کر دی ہے ۔اروندکیجریوال کی گاڑی چوری ہونے کا واقعہ دہلی سیکرٹریٹ میں پیش آیا جو انتہائی محفوظ علاقہ سمجھا جاتا ہے ۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ ان کی بلیو رنگ کی ویگن آر کار تھی جس کا استعمال وہ دہلی انتخابات کے دوران خوب کرتے تھے، انہوں نے کئی تاریخی مواقع پر اس کار کا استعمال کیا۔ دہلی کا وزیراعلی بننے کے بعد پہلی بار وہ اسی کار سے اپنے دفتر پہنچے تھے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق نیلے رنگ کی چوری ہونے والی یہ گاڑی ’’ انا تحریک‘‘ کے وقت سے ہی کیجریوال کی شناخت رہی ہے۔اروندکیجریوال چھٹھ پوجا کی تیاریوں کے جائزہ کے سلسلہ میں ارکان اسمبلی اور افسران کے ساتھ میٹنگ کے لئے سیکرٹریٹ پہنچے تھے کہ وہاں سے ان کی گاڑی چوری ہو گئی۔