طالبان کے چنگل سے بازیاب کرائے گئے غیرملکی جوڑے کے ہاں دوران قید 3بچوں کی پیدائش ہوئی

بین الاقوامی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کے آپریشن کے دوران طالبان کے چنگل سے بازیاب کرائے گئے غیر ملکی جوڑے کے ہاں دوران قید3بچوں کی پیدائش ہوئی۔

امریکی خفیہ اطلاعات پر افغانستان سے پاکستان منتقل کئے جانے والے غیر ملکیوں کو پاک فوج نے آپریشن کے بعد بازیاب کر الیا: آئی ایس پی آر
تفصیلات کے مطابق کینیڈین شہری جوشوابوئل اور ان کی امریکی بیوی کیٹلن کولمین کو طالبان نے 2012ءمیں افغانستان سے اغواءکیا تھا اور ان کی رہائی کے بدلے امریکہ سے اپنے 3ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا، جب اغوا کا یہ واقعہ پیش آیا تو کیٹلن کولمین حاملہ تھیں اور قید میں اس بچے کے علاوہ دو دیگر بچے بھی پیدا ہوئے ۔ کینیڈین شہری کو پاک فوج نے طالبان کی قید سے بازیاب کرا لیا ہے اور اب اس خاندان کو ان کے ملک بھیجنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔