9/11 حملوں کے 16 برس بعد ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے گرنے کی ایک ایسی ویڈیو سامنے آگئی کہ ساری کہانی ہی جھوٹ ہوگئی کیونکہ اس ویڈیو میں۔۔۔

9/11 حملوں کے 16 برس بعد ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے گرنے کی ایک ایسی ویڈیو سامنے آگئی کہ ...
9/11 حملوں کے 16 برس بعد ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے گرنے کی ایک ایسی ویڈیو سامنے آگئی کہ ساری کہانی ہی جھوٹ ہوگئی کیونکہ اس ویڈیو میں۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) آج سانحہ نائن الیون کی برسی منائی جا رہی ہے۔ امریکی حکومت کے مطابق 11ستمبر 2001ءکو القاعدہ کے دہشت گردوں نے ہائی جیک کیے گئے طیارے نیویارک کی معروف عمارت ورلڈٹریڈ سنٹر کے شمالی اور جنوبی ٹاوروں سے ٹکرا دیئے۔ اسے تاریخ کا سب سے تباہ کن دہشت گردانہ واقعہ کہا جاتا ہے جس میں 2ہزار 996افراد موت کے گھاٹ اتر گئے۔ تاہم سازشی نظریہ ساز شروع سے اس واقعے کو امریکی حکومت کی اپنی کارستانی قرار دیتے آ رہے ہیں۔ ان کا موقف ہے کہ امریکیوں نے ان ٹاورز میں بم نصب کر رکھے تھے جن کے پھٹنے سے عمارتیں زمیں بوس ہوئیں۔

خواتین کی فوج ترکی پر قیامت بن کر ٹوٹ پڑی، پچھلے 24 گھنٹوں میں کتنے ترک فوجی مارے گئے اور یہ خواتین کون ہیں؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
آج اس سانحے کی برسی پر ایک اور ایسی ہی ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے جس سے سازشی نظریہ سازوں کے اس موقف کو تقویت ملی ہے۔ "9/11 South Tower – Person being blown out?" کے عنوان سے یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاز ٹکرانے کی جگہ سے چند منزلیں نیچے ایک ایک کھڑکی سے آگ کا گولہ ایک دھماکے سے باہر نکلتا ہے اور ہر طرف دھواں پھیل جاتا ہے۔ اس دھماکے میں ایک شخص بھی کھڑکی سے اچھل کر باہر آتا ہے اور نیچے گر جاتا ہے۔ ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ”یہ امریکی حکومت کا خود کا نصب کردہ بم تھا جس کے پھٹنے سے یہ دھماکہ ہوا اور عمارت تباہ ہوئی۔


واضح رہے کہ گزشتہ سال اپنے ایک انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے بھی اس سانحے پر شک کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ”مجھے شبہ ہے کہ ٹاور جہازوں کے ٹکرانے سے نہیں گرے۔ شمالی ٹاور بہت مضبوط عمارت تھی جو جہاز ٹکرانے سے گر ہی نہیں سکتی تھی۔“ انہوں نے بھی اپنے اس انٹرویو میں خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ممکنہ طور پر اس واقعے میں بم استعمال کیے گئے تھے۔

ویڈیو دیکھیں: