حجاب کی پابند خاتون آسٹریلیا کی سب سے بڑی بلدیہ کی ممبر بن گئیں

حجاب کی پابند خاتون آسٹریلیا کی سب سے بڑی بلدیہ کی ممبر بن گئیں
حجاب کی پابند خاتون آسٹریلیا کی سب سے بڑی بلدیہ کی ممبر بن گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی ( آن لائن) آسٹریلیا میں 4مسلمان سب سے بڑی بلدیاتی کونسل کے ممبر بن گئے۔ ان میں حجاب کی پابند ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق 4مسلمانوں کا مذکورہ بلدیاتی کونسل کیلئے یکبارگی انتخاب اسلام فوبیا کے علمبرداروں کے خلاف ضرب کاری کی حیثیت رکھتا ہے۔

لبنان کی نادیہ صالح کے انتخاب نے کھلبلی مچا دی۔ یہ پہلی مسلم خاتون ہیں جنہیں بلدیہ کا ممبر منتخب کیا گیا جو حجاب کی پابندی کرتی ہیں۔

ابوظہبی ترقی کے حوالے سے دنیا کا بہترین شہرقرار

گزشتہ 18برسوں کے دوران اس سوشل سینٹر کے ڈائریکٹر کے طور پر5لاکھ افراد کی خدمت کا اعزاز رکھتی ہیں۔ ان میں سے ڈیڑھ لاکھ عرب تارکین ہیں۔ ان کے شوہر خضر صالح مسلسل 13برس تک مذکورہ بلدیاتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین رہ چکے ہیں۔ وہ پہلے عرب مسلم تھے جنہیں مذکورہ بلدیاتی کونسل میں منتخب کیا گیا تھا۔ محمد زمان اور محمد ہدی بھی منتخب ہوئے ہیں۔ انکا تعلق بنگلہ دیش سے ہے۔