روہنگیا مسلمانوں پر مظالم، امریکہ بھی میدان میں آگیا، ایسا کام کردیا جس کی کسی مسلمان کو توقع نہ تھی
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) روہنگیا مسلمانوں پر برمی فوج، پولیس اور بدھ دہشت گردوں کے حکومتی سرپرستی میں ہونے والے مظالم کے خلاف اب امریکہ بھی میدان میں آ گیا ہے اور ایسا کام کر دیا ہے جس کی کسی مسلمان کو توقع نہ تھی۔ عالمی خبررساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز وائٹ ہاﺅس کی طرف سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ”روہنگیا مسلمان جس طرح تشدد سے فرار ہو کر میانمار چھوڑ رہے ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ میانمار کی سکیورٹی فورسز ان کا تحفظ نہیں کر رہیں۔ ہم میانمار کی سکیورٹی فورسز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قوانین کا احترام کریں، شہریوں پرہونے والے کو تشدد روکیں اور تمام کمیونٹیز کے شہریوں کی جبری ہجرت کو ختم کروائیں۔“