ایران اور ہندوستان کے سٹاک ایکسچینج کے درمیان سمجھوتہ

بین الاقوامی

نئی دہلی(صباح نیوز)اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے سٹاک ایکسچینج میں تعاون اور مصنوعات کی خرید و فروخت کے ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔ایران اور ہندوستان کے درمیان اس تجارتی معاہدے کے مطابق ہندوستانی تاجر تارکول جیسی ایرانی پروڈیکٹ براہ راست طور پر ایران کے سٹاک ایکسچینج کے بورڈ سے خرید سکتے ہیں۔ہندوستان کے سٹاک ایکسچینج اور سٹاک مارکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ سمجھوتہ ہندوستان میں ایران کے سرمائے کی منڈیوں کی نگرانی کرنیوالے ادارے کے سربراہ شاپور محمدی کے دورہ ہندوستان کے موقع پر طے پایا ہے ۔اس سمجھوتے کے مطابق ایران کا تارکول اس پروٹوکول کے ذریعے خریدا جاسکے گا جو ایران اور ہندوستان کے سٹاک ایکسچینج کے مابین طے ہوگا اور یوں اس معاملے میں دلالوں کا کردار ختم ہوجائے گا۔