جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانی کل جشن آزادی جوش و خروش سے منائیں گے،تیاریاں مکمل
جوہانسبرگ (فہیم شبیر سے) جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانی کل پاکستان کا 70 واں جشن آزادی جوش و خروش سے منائیں گے، سب سے بڑی تقریب پریٹوریا میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ہو گی جس میں مہمان خصوصی ہائی کمشنر ڈاکٹر سہیل خان پرچم کشائی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ فخر زمان کو کیرئیر کا پہلا جھٹکا لگ گیا، سفر شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہو گیا کیونکہ۔۔۔ فخر پاکستان کے مداحوں کیلئے افسوسناک خبر آ گئی
تقریب میں پاکستانی کمیونٹی سمیت جنوبی افریقہ کے اعلیٰ سفارتی حکام بھی شرکت کریں گے جس دوران ملی نغمے بھی پیش کئے جائیں گے۔ دوسری طرف پاکستانی کمیونٹی نے بھی جشن آزادی کی تقریبات کو حتمی شکل دیدی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام کیپ ٹاﺅن میں بھی جشن آزادی کی تقریب ہو گی جس کا اہتمام راشد بشیر سیال کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”نواز شریف دا صدقہ دے رئے آں۔۔۔“ شیخ رشید اتوار کو صبح سویرے ایسا کام کرتے ”رنگے“ ہاتھوں پکڑے گئے کہ شہری بھی حیران رہ گئے، اس دوران شیخ رشید نے کیا کہا؟ جان کر مسلم لیگ (ن) کے رہنماءتلملا اٹھے گے
اس موقع پر کیک بھی کا ٹا جائے گا اور ملی نغمے پیش کئے جائیں گے،اسی طرح تحریک انصاف کے رہنماءیاسین گھمن اور شمریز احمد دھکڑ نے بھی جشن آزادی کی تقریبات کا اہتمام کیا ہے۔