افغان فورسز کو مسلح کرنے کے لئے امریکا نے 76 ارب ڈالر خرچ کیے:امریکن رپورٹ

بین الاقوامی

واشنگٹن(این این آئی) امریکن گورنمنٹ اکاؤنٹبلٹی آفس (جی اے او) کی نئی رپورٹ کے مطابق امریکا نے افغان فورسز کو مسلح کرنے کے لیے گزشتہ 16 سال کے دوران 76 ارب ڈالر خرچ کیے ہیں۔

مصر میں ٹرین حادثہ،ہلاکتوں کی تعدادبڑھ کر 49ہوگئی
غیر ملکی میڈیاکے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 76ارب ڈالر کی رقم خرچ کرنے کے باوجود امریکا اور افغانستان میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہے، جس کا مقصد افغان فورسز کو بغیر مدد کام کرنے کی صلاحیت فراہم کرنا تھا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا افغانستان کی حمایت جاری رکھ سکتا ہے کیونکہ اس ملک کے ’استحکام اور سیکیورٹی کو طالبان کے تحت جاری عسکریت پسندی، جرائم کے نیٹ ورکس اور دہشت گرد تنظیموں، جس میں داعش کا گروپ خراسان بھی شامل ہے، سے مستقل خطرات لاحق ہیں‘۔واضح رہے کہ 11 ستمبر 2001 میں امریکا میں ہونے والے دہشت گردی حملے کے بعد امریکا کی سربراہی میں عالمی طاقتوں نے افغانستان میں حملوں کا آغاز کیا تھا اور 2002 سے امریکا مستقل افغانستان کی سیکیورٹی فورسز کو ہتھیار، مواصلات کے آلات سمیت دیگر سیکیورٹی آلات فراہم کررہا ہے۔