چین کے خلاف بھارت نے ایسا قدم اُٹھا لیا کہ اب جنگ کا ٹلنا نا ممکن ہو گیا

چین کے خلاف بھارت نے ایسا قدم اُٹھا لیا کہ اب جنگ کا ٹلنا نا ممکن ہو گیا
چین کے خلاف بھارت نے ایسا قدم اُٹھا لیا کہ اب جنگ کا ٹلنا نا ممکن ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) چین اور بھوٹان کے زمینی تنازعے میں بھارت کے ٹانگ اڑانے پر چین اور بھارت کے تعلقات کشیدگی کی انتہاءکو پہنچ چکے ہیں۔ چین کی طرف سے کئی بار کی تنبیہ کے بعد فوجی آپشن استعمال کرنے کی دھمکی کے بعد بھارت نے ایسا کام کر دیا ہے جس سے دونوں ایٹمی طاقتوں میں جنگ یقینی ہوتی نظر آ رہی ہے۔ بھارتی اخبار روزنامہ سیاست کی رپورٹ کے مطابق چین کی دھمکی کے بعد بھارت نے چین اور بھوٹان کے متنازعہ علاقے ڈوکلام سے اپنی فوج واپس نکالنے کی بجائے چین کے ساتھ ملحق بارڈر پر مزید فوج تعینات کر دی ہے۔ 

بھارتی فوجی حکام کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ’ریاستوں سکم اور اروناچل پردیش میں چین کے بارڈر پر فوج کی تعداد بڑھائی گئی ہے اور انہیں الرٹ رہنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ فوج کی تیسری، چوتھی اور 33ویں کورز کو بارڈر کے حساس مقامات کو محفوظ بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔‘واضح رہے کہ 8ہفتے قبل بھارت نے چین اور بھوٹان کے درمیان متنازعہ علاقے ڈوکلام میں اپنے 350فوجی داخل کر دیئے تھے جو اب تک وہیں موجود ہیں اور چین کی بارہا کی تنبیہ کے باوجود بھارت نے انہیں باہر نکالنے سے انکار کرتے ہوئے موقف اختیار کر رکھا ہے کہ پہلے چین اس علاقے سے اپنی فوج نکالے۔ ڈوکلام میں چینی اور بھارتی فوج آمنے سامنے ہیں۔

مزید خبریں :”اے وطن تیرا بھلا ہو“پاک فوج نے یوم آزادی کے موقع پر ایسا ملی نغمہ جاری کردیا کہ سن کر آپ کا بھی جذبہ حب الوطنی جاگ جائے گا