ٹرمپ کا چینی ہم منصب کو فون،شمالی کوریا سے متعلق تبادلہ خیال

بین الاقوامی

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ہم منصب شی جن پنگ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور جزیرہ نما کوریا کو جوہری اسلحے سے پاک کرنے کے باہمی عزم کا اعادہ کیاگیا۔

مصر میں ٹرین حادثہ،ہلاکتوں کی تعدادبڑھ کر 49ہوگئی
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں کی جانب سے ٹیلیونک گفتگو کے دوران خواشگوار جملوں کا تبادلہ کیا گیا اور دونوں ہم منصب اس بات پر متفق ہیں کہ جزیرہ نما کوریا میں امن و استحکام کے مقصد کے حصول کے لیے حال ہی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے شمالی کوریا سے متعلق قرار اہم اور ضروری ہے۔