شام اورعراق کی سرحدوں پرکسی نئی مصنوعی مملکت کے قیام کی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی:ترک وزیراعظم

شام اورعراق کی سرحدوں پرکسی نئی مصنوعی مملکت کے قیام کی ہرگزاجازت نہیں دی ...
شام اورعراق کی سرحدوں پرکسی نئی مصنوعی مملکت کے قیام کی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی:ترک وزیراعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ (آئی این پی )ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ عراق اور شام کی سرحدوں پر نئی مصنوعی مملکت کے قیام کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

ترکی، دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپوں میں 2 فوجی جاں بحق ،5زخمی
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بن علی یلدرم کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سرحدوں پر خاص طور پر شام اور عراق کے سرحدوں پر ایک نئی مصنوعی کے قیام کی ہرگز اجازت نہیں جائے گی اور اس سلسلے میں متعلقہ ممالک کے حکام کے ساتھ ہم مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالات کیسے ہی کیوں نہ ہوں ملک کے قومی مفادات ،حاکمیت کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے ماضی کی طرح مستقبل میں بھی اس قسم کی مملکت کے قیام کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔