انڈیا کا یوم آزادی ،بھارتی علما نے قومی ترانہ پڑھنے سے انکار کردیا

بین الاقوامی

لکھن(صباح نیوز)بھارتی علما نے انڈین قومی ترانے کو غیراسلامی قرار دیتے ہوئے یوم آزادی پر اسے پڑھنے سے انکار کردیا۔

چین کے خلاف بھارت نے ایسا قدم اُٹھا لیا کہ اب جنگ کا ٹلنا نا ممکن ہو گیا
بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کی حکومت نے مدارس میں یوم آزادی کی تقریبات منانا لازمی قرار دے دیا جس کے ثبوت کے طور پر مدارس انتظامیہ کو تقریبات کی ویڈیو بنانے کا بھی حکم دیا ہے تاہم دوسری جانب بھارتی علما نے قومی ترانے کو غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے یوم آزادی پر اسے پڑھنے سے انکار کردیا جبکہ علما نے عوام سے بھی قومی ترانہ نہ پڑھنے کی اپیل کی۔مولانا اسجد رضا خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رابندر ناتھ ٹیگور نے یہ ترانہ برطانوی بادشاہ جارج پنجم کی تعریف میں لکھا تھا اور بادشاہ کو اپنا ادھی نایک یعنی تقدیر کا فیصلہ کرنے والا قرار دیا تھا، جب کہ اسلام کی رو سے ہمارا ادھی نایک اللہ تعالی ہے، اس لیے ہم یہ ترانہ نہیں پڑھیں گے۔
اسجد رضا خان نے کہا کہ شریعت کی رو سے تصویر اور ویڈیو بنانا غیر اسلامی ہے لیکن بھارتی حکومت ہم سے مدارس میں شریعت کی خلاف ورزی کا مطالبہ کررہی۔واضح رہے کہ اتر پردیش کی حکومت نے 15اگست کو ریاست کے تمام مدارس میں قومی پرچم لہرانے اور ویڈیو بنانے کا حکم دیا ہے۔